اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں آج باپ سے آئے دن ہونے والے جھگڑے سے تنگ آکر ایک شخص نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جلال پور علاقے
کے جلال پور گاؤں میں کامتا
اور اس کے بیٹے راجیندر (26)کے درمیان زمین کے بٹوارے کو لےکر آئے دن
جھگڑا ہوتا تھا۔کامتا نے انہی جھگڑوں میں بیٹے کو جیل بھی بھجوایا تھا۔